ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسٹریلیا کی 26رکنی ابتدائی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کی 26رکنی ابتدائی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان

Wed, 16 May 2018 13:16:35    S.O. News Service

سڈنی،15؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )فارم میں چل رہے اسٹرائیکر جیمی میکلیرن کو اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی 26 رکنی ابتدائی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ کوچ برٹ وان ماروک نے برسٹل سٹی کے کپتان بیلی رائٹ کو بھی باہر کر دیا ہے۔بیک اپ گول کیپر مش لینگراک،ا یلیکس گرسباگ، ایپوسٹولوس جیانو اور الیگزینڈر ایس کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔کوچ نے کہاکہ ٹیم انتخاب کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن پیشہ ورانہ کھیلوں میں اس سطح پر ایسے اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم روس جانے سے پہلے بوڈاپیسٹ میں نو جون کو ہنگری سے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی۔
 


Share: